نواز شریف نے بلوچستان کی سرزمین پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 27 مئی 2016 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی کی قیادت میں جمعہ کو’’ یوم تکبیر‘‘کی مناسب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سے 18سال پہلے شیر پاکستان قائد میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کی سرزمین پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا آج اس وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا تمام بین الاقومی دباؤ کے باوجود میاں محمدنواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ مجمع اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں بسنے ولی تمام اقوام وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی آج ملک میں دہشت گردی کے خاتتمے کیلئے پاک افواج اور حکومت ایک پیج پر کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مخالفین کو کہتا ہوں کہ میاں محمد نواز شریف نے جو کرکے دکھایا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا نعروں اوردھرنوں کی سیاست سے باہر نکل کر وطن عزیز میں بسنے والی19کروڑ عوام کیلئے کچھ کرو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری اورنکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر تمام اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کی۔