شرم بات ہے حکمران بھوک سے غریب بچوں کا مرناگواراکرلیتے ہیں مگر انہیں علاج معالجے کی سہولیتیں فراہم نہیں کرتے، سراج الحق

کرپشن کے خلاف مارچ صرف ٹرین کے کراچی پہنچنے پر ختم نہیں ہوجائے گا بلکہ یہ جاری رہے گا اگر ضرورت پڑی تو میں پاناما تک بھی کرپٹ لوگوں کو تعاقب کروں گا عوام میراساتھ دیں تو میں انہیں کرپشن فری پاکستان دونگا، حیدرآباد اسٹیشن پر کرپشن فری ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 27 مئی 2016 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ شرم بات ہے کہ حکمران بھوک سے غریب بچوں کا مرناگواراکرلیتے ہیں مگر انہیں علاج معالجے کی سہولیتیں فراہم نہیں کرتے اور اپنی اورلوٹی ہوئی قومی دولت لندن،پاناما سمیت دیگر ملکوں میں چھپاتے جماعت اسلامی کی حکومت سندھ کے حکمرانوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے گی جوکہ بھوک سے بچے مرنے کی ذمے دار ہے کرپشن کے خلاف مارچ صرف ٹرین کے کراچی پہنچنے پر ختم نہیں ہوجائے گا بلکہ یہ جاری رہے گا اگر ضرورت پڑی تو میں پاناما تک بھی کرپٹ لوگوں کو تعاقب کروں گا۔

وہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر بڑے استقبالی ہجوم سے خطاب کررہے تھے پشاور سے شروع ہونے والا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ جمعہ کو 6بج کر 42منٹ حیدرآبادریلوے اسٹیشن پر پہنچا عوام ایکسپریس کے پہنچنے پرمردحق سراج الحق قدم بڑھاؤسراج الحق ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، استقبال کے لئے پارٹی جھنڈوں سے ریلوے اسٹیشن کو سجایا گیا تھا اورکئی مقامات پر استقبالی کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے،ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں اورعمارتوں پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جماعت اسلامی صوبائی رہنماء عبدالوحیدقریشی،سابق امیرمشتاق احمد خان،شیخ شوکت علی، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید،ڈاکٹر سیف الرحمن اوراسلامی جمعیت طلبہ، این ایل ایف،پیغام یونین ،پریم یونین کے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں ٹرین مارچ کا بھرپوراستقبال کیا گیا،تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر بلا،تسنیم زہرہ،اورتاجررہنماء بھی موجود تھے،سینیٹرسراج الحق کے ساتھ سیکریٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،این ایل ایف کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان جبکہ کسانوں اور مزدوروں کی مختلف یونینوں کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میراساتھ دیں تو میں انہیں کرپشن فری پاکستان دونگا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں ناپیدہیں،تھر پارکر میں ہزاروں بچے غذائی قلت کے سبب موت کے منہ میں جاچکے ہیں غریب اور بے روزگاری پورے ملک کا سنگین مسئلہ ہے انہوں نے کہ حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے قوم کی دولت لوٹ انہیں بیرون ملک محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی حکومت ان حکمرانوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے گی جن کی مجرمانہ اور بے رحمانہ ترحکمرانی کی وجہ سے بچے بھوک موت کے منہ میں چلے گئے،انہوں نے کہاکہ سندھ میں جب بچے غذائی قلت سے مررہے تھے تو حکمران لاڑکانہ میں جشن پر کروڑوں اربوں روپے خرچ کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کا عہد کررکھا ہے اور اس کے لئے ہرسطح پر کوششیں جاری ہیں ٹرین مارچ اسی جدوجہد کا حصہ ہے یہ جدوجہد ٹرین مارچ کے بعد بھی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کل28مئی یوم تکبیر ہے،اس کا مقصدواضح طور پر یہ ہونا چاہئے کہ ہم اس خطے میں امریکہ اوربھارت کی بلادستی کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرینگے مگر اب تک ایسا نہیں ہواپاکستان ایٹمی قوت ہونے کے باوجود امریکی مداخلت کا شکار ہے اور حکمران اس کے سامنے بھیگی بلی بنے رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں نے اسلام آباد میں نوجوانوں کو جرگہ بلایا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرونگا انہوں نے سندھ میں واپڈا بے رحمانہ کاروائیوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ انہوں بتایا گیا ہے کہ سیپکواورحیسکو کمپنیاں وہ علاقے جہاں زیادہ لوگ بل ادا نہیں کرتے وہاں سے ٹرانسفارمراتار کر لے جاتے ہیں جوایک ناقابل قبول کاروائی ہے،لوگ غریب لوگ اس سے سخت کا اذیت کا شکار ہورہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریبوں سے بجلی کے بھاری بل وصول کرنے کی بجائے بڑے بجلی چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں سے وصول کئے جائیں، اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے سندھ خصوصانواب شاہ،ٹنڈوآدم اورحیدرآباد کے عوام کاکرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا مثالی استقبال کرنے پر شکریہ اداکیا انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ عوام کی حمایت سے ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی اور بہت جلد پاکستان کرپشن فری بھی ہوگااوربھتہ خوروں اور دہشتگردوں سے نجات ملی گی۔