مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتما م یوم تکبیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ،ن ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں

نوازشریف نے ملک کو جوہری طاقت بنا کر قوم پر جو احسان کیاوہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، ڈاکٹر احسان الحق کاتقریب سے خطاب

جمعہ 27 مئی 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتما م یوم تکبیر کے سلسلے میں چاغی کی پہاڑی پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس دوران ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں ، ڈاکٹر احسان الحق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے نی قوم پر جو احسان کیاوہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام یہاں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتما م یوم تکبیر کے سلسلے میں چاغی کی پہاڑی پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیااس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر احسان الحق ، سہیل پیرزادہ ، رفعت عباسی ، آپا زبیدہ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے چاغی اسلام آباد میں چراغاں کیا ۔

مولانا الحاج اسد زبیری نے بعد میں دعا کروائی ۔جس میں کہاگیاکہ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور و خوشحالی بنائے ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر احسان الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ28مئی 1998 کا دن ایک تاریخی دن تھا اس دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا ۔ جس کے باعث ہم آج فخر سے زندگی گذاررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو جوہری طاقت بناکرمیاں نوازشریف نے پاکستانی قوم پر جو احسان کیاوہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔