انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 مئی 2016 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشاب کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت اشتیاق الرحمان کے نام سے ہوئی جس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :