نواں شہر میں چور 2دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

جمعہ 27 مئی 2016 22:02

ایبٹ آباد۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) نواں شہر میں کریانہ سٹور میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ دکانداروں کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم چور معذ کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر30 ہزار روپے کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں چور مصطفی کی دکان سے 10 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہوئے۔ متاثرہ دکانداروں کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :