یونیورسٹی روڈاور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ، کم مقدار پر 8 منیجر گرفتار

جمعہ 27 مئی 2016 22:02

پشاور۔27 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر یوٹی مغیث ثنا ء اللہ نے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ کر تے ہوئے کم مقدار میں پٹرول اور ڈیزل فروخت کر نے پے8 منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی مغیث ثناء اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجمن صارفین سید بادشا ہ کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ کی۔

اس دوران فلنگ سٹیشن میں پٹرول اور ڈیزل کی مقدار کو پیمانے کے زریعے چیک کیا گیاجس میں سے 8فلنگ سٹیشن اپنی مقرر مقدار سے کم فروخت کر رہے تھے جس پر افسران نے نہایت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے 8منیجرز کو گرفتار کر لیا ۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :