رمضان کی آمد۔ ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں گراں فروش کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 163گرفتار

جمعہ 27 مئی 2016 22:00

پشاور۔27 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزنے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 163افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے رمضان میں ضروری اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وں کو خصوصی ہدایات جا ری کی ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدلنبی اور سید شاہ زیب نے مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے فقیر آباد ، چارسدہ روڈ ، دلہ زاک روڈ اور پشاور صدر سے 38 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تہکال میں کارروائی کر تے ہوئے 14 افراد کو گراں فروشی اور تجاوزات پر گرفتا ر کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جی ٹی روڈ پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے28 گراں فروش گرفتار کیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال نے بدھ بیر اور متنی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 22 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد نے گلبہار میں کاروائی کر تے ہوئے 15 گراں فروش گرفتار کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے 13 گراں فروش گرفتار کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں شمالی ، ملک سعد، زاہد، حمزہ،اور لالہ زار مارکیٹ میں کاروائی کر تے ہوئے 12 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔

انھوں نے مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں کو اپنی اشیاء رمضان میں حکومتی ریٹ پر فروخت کر نے کا حکم دیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے ورسک روڈ سے 11 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے قصہ خوانی اور نمک منڈی سے 10 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے جن افراد کو گرفتار کیا ان میں نانبائی، دودھ فروش، قصاب، سبزی و فروٹ فروش ، ریسٹورنٹ مالکان اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :