لاہور ،کرکٹ بورڈ نے پی سی بی بور آف گورنر کی منظوری کے بعد چار نئی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

جمعہ 27 مئی 2016 21:58

لاہور ،کرکٹ بورڈ نے پی سی بی بور آف گورنر کی منظوری کے بعد چار نئی کمیٹیاں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی بور آف گورنر کی منظوری کے بعد چار نئی کمیٹیاں تشکیل دے دیں اس طرح چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے اختیارات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی ایچ آر کمیٹی کے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی نجم سیھٹی چیئرمین بدر چیف فنانشل آفیسراور بریگیڈئیر(ر)ساجد حمید ڈائیریکٹر ایچ آر اور ایڈ من شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری کمیٹی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین منصور مسعودخان ممبر بی او جی نجم سیٹبھی ممبر بی او جی، بدر ایم خان چیف فنانشل آفیسراور محمد روف بھٹی (انٹرنل آڈیٹر)یہ سیکرٹری کمیٹی بھی ہونگے ، تیسری کمیٹی ڈومیسٹک آفیسر ز کمیٹی کے چیئرمین شکیل احمد شیخ، امجد لطیف ، علی ضیاء ایس جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ اور ثاقب عرفان منیجر ڈومیسٹک کرکٹ سیکرٹری ہونگے ۔ چوتھی کمیٹی کرکٹ کمیٹی چیئرمین مدثرنذر ،ممبرا ن میں اقبال قاسم ،ندیم خان ، عروج ممتاز اور عدنان ظفر علی منیجرانٹرنیشنل کرکٹ سیکرٹری ہونگے۔