فیصل آباد کے برآمدکنندگان کے 31 دسمبر 2015 تک کے تمام کسٹم ری بیٹ کلیم ادا کر دیئے ، کلکٹرکسٹم

جمعہ 27 مئی 2016 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) فیصل آباد کے برآمدکنندگان کے 31 دسمبر 2015 تک کے تمام کسٹم ری بیٹ کلیم ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی ری فنڈ کلیمز کو بھی آئندہ چند ماہ تک نمٹا دیا جائیگا۔ یہ بات کلکٹرکسٹم فیصل آباد ماڈل کسٹم کلکٹریکٹ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری نے آج فیصل آباد چیمبر کے صدر چوہدری محمد نواز کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران بتائی ۔

چوہدری محمد نواز نے درآمدی و برآمدی تاجروں کو اس اپ کنٹری پورٹ سے متعلق مختلف نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ری بیٹ اور ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی نہ ہونے سے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے برآمدکنندگان کو سرمائے کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کااپنا 40 فیصد سے زیادہ سرمایہ ری فنڈ کی صورت میں حکومت کے پاس پڑا ہے جبکہ وہ خود اپنے روزمرہ کی ادائیگیوں اور اخراجات کیلئے بنکوں سے قرضے لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ری فنڈ اور ری بیٹ فوری طور پر ادا کر دیئے جائیں تو اس سے نہ صرف ان کی مالی پوزیشن بہتر ہوگی بلکہ وہ اس سرمائے کودوبارہ کاروبار میں لگا کر برآمدا ت کے حجم کو بھی مزید بڑھا سکیں گے۔ کلکٹرذوالفقار چوہدری نے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور بتایاکہ 31 دسمبر 2015 تک کے تمام کسٹم ری بیٹ کے کلیم ادا کر دیئے گئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ باقی زیر التواء کیسوں کو بھی ہر صورت میں آئندہ 3 - 2 ماہ تک کلیئر کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :