فیصل آباد،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن دوملزم گرفتار،160 لیٹر شراب برآمد، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 27 مئی 2016 21:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے160 لیٹر شراب اور 200لیٹر لہن برآمد، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرلے۔ آن لائن کے مطابقسی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ پیپلزکالونی اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ذواالفقار اور امجد حسین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے160لیٹر شراب اور200لیٹر لہن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم ذوالفقارکوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سے 120لیٹر شراب اور200لیٹر لہن برآمدکرلی اوراس خلاف مقدمہ نمبر307/16جرم 3/4 تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیاجبکہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم امجد حسین کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے قبضہ سے40لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر403/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ پیپلز کالونی میں درج رجسٹر کر لیا۔

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :