وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ایم پی اے جعفر علی ہوچہ کے والد کی جلد صحت یابی کی دعا ، گلدستہ بھجوایا

جمعہ 27 مئی 2016 21:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج تاندلیانوالہ سے ایم پی اے جعفر علی ہوچہ کے والد محترم کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے گلدستہ بھجوایا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس ریاض حسین انجم نے الائیڈ ہسپتال میں ایم پی اے جعفر علی ہوچہ کے والد محترم کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام بھی پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :