حکومت پنجاب نے فیسکو ایمپلائز پاور یونین کو رجسٹرڈ کر لیا

جمعہ 27 مئی 2016 21:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب نے فیسکو ایمپلائز پاور یونین کو رجسٹرڈ کر لیاجس سے کمپنی وائز ریفرنڈم کی راہ ہموار ہو گئی یہ بات عظیم رندھاوا نے رجسٹریشن کے بعد پاور یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین بطور سی بی اے اپنی مدت پوری کر چکی ہے اور اب فیسکو ایمپلائز پاور یونین نئے انتخاب میں ملازمین کی بھرپور قوت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ثابت کر دے گی کہ فیسکو ملازمین کے دل پاور یونین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاور یونین میاں افتخار احمد نے کہا کہ جوکام ہائیڈرو یونین اپنی مدت اقتدار میں نہیں کر سکی بفضل خدا پاور یونین پورے کرے گی اور ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیغام یونین کے تمام ورکرز پاور یونین میں شامل ہو چکے ہیں اور اب پیغام یونین کی جگہ فیسکو ایمپلائز پاور یونین مدمقابل ہائیڈرویونین کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔

اس موقع پر این ایل آئی کے صدر مجید سالک اور سیکرٹری راؤ نصرت نے نئی یونین کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ پاور یونین فیسکو ملازمین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملازمین کی خدمت کے جذبے سے کام کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :