صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کی اعلی تعلیم کیلئے داخلوں کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ‘نجم احمد شاہ

داخلے تعلیمی قابلیت اور سینٹرل انٹری ٹیسٹ کے ذریعے شفاف طریقہ پر ہوں گے ‘سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

جمعہ 27 مئی 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹروں کی اعلی تعلیم(پوسٹ گریجوایشن) کے لئے داخلوں کا طریقہ کاری تبدیل کر دیا ہے اور اب یہ داخلے تعلیمی قابلیت اور سینٹرل انٹری ٹیسٹ کے ذریکے شفاف طریقہ پر ہوں گے۔

محکمہ صحت کی تاریخ میں یہ ایک انقلابی قدم ہے۔یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں مختلف سپیشلٹیز میں اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹرو ں کی شدید کمی کو دور کرنے کے لئے پوسٹ گریجوایشن میں داخلوں کے لئے ریشنلائزڈ سینٹرل پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت یہ داخلہ تعلیمی قابلیت اور سینٹرل انٹری ٹیسٹ کے ذریعے شفاف طریقے پر منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں جس پر 12 سو سے زائد امیدوار میدان میں آئے ہیں۔نجم احمد شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجوایشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 28 مئی بروز ہفتہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بیک وقت منعقد ہو گا ۔انٹری ٹیسٹ کی نگرانی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں قائم جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :