ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے چاررکنی وفد کا ریلویز ہیڈکوارٹرزکا دورہ

ریلوے انتظامیہ اور ورکرز کے باہمی تعاون اور مسلسل کاوشوں سے پاکستان ریلوے میں تر قی کا عمل جاری و ساری ہے‘جاوید انور

جمعہ 27 مئی 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ اور ورکرز کے باہمی تعاون اور مسلسل کاوشوں سے پاکستان ریلوے میں تر قی کا عمل جاری و ساری ہے، ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کو خسارے سے باہر نکال کر ایک منافع بخش ادارہ بنادیا جائے، اس سلسلے میں ہمیں آپ سے مالی تعاون،مہارت اور سپورٹ کی ضرورت ہے،ہم اپنے ریلوے ٹریک پر 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ پر ٹرین چلانے کا تجربہ کر چکے ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس کے دورے پر آئے ہوئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے چاررکنی اعلی سطحی وفد سے کیا۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد کی قیادت مسٹر تاکیشی فیکیاما ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ اور مسٹر سون وان کم سینئر آڈٹ سپیشلسٹ نے کی۔

(جاری ہے)

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد نے پاکستان ریلوے کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریلوے کے مختلف شعبوں کی تعریف کی اور آپریشنل معاملات، پسنجر ،فریٹ سیکٹر اور انفراسٹرکچر سمیت انتظامی امور میں گہری دلچسپی لی ۔

وفد نے صبح لاہور سے شاہدرہ تک موٹر ٹرالی کے ذریعے ٹریک سمیت انفراسٹرکچرکا جائزہ بھی لیا ۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفدنے پاکستان ریلویز کے معاملات پر 6رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کی تجویزبھی دی جس کی سربراہی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کریں گے۔ اس تجویز کو باہی مشاورت کے بعد منظورکرلیاگیا۔ اجلاس میں مشیرریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی اور ایڈیشنل جنرل منیجرزسمیت متعلقہ اعلیٰ ریلوے افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں ہارون رشید جنرل منیجر ڈسٹری بیویشن آپریشن مڈل ایسٹ ساؤتھ ایشیاء میسرز شیل پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انورسے اُن کے آفس میں ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :