پانامالیکس پر عدالتی کمیشن کو تحقیق کرنے اور سزا دینے کا اختیار دیا جائے ۔سینیٹر سراج الحق
سی پیک کے اعلان کے بعد ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے نواز شریف ناکام ہو چکے ہیں،حکمران عوام کے تحفظ کی بجائے اپنے مفادات کو مستحکم کر رہے ہیں،پاکستان کے قومی ادارے روز بروز خسارے میں جا رہے ہیں، عوام کے اصل دشمن وہ استحصالی عناصر ہیں جو کرپشن کر رہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کا ٹرین مارچ کے تیسرے روز روہڑی و دیگر ریلوے اسٹیشنز پر خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 مئی 2016 20:10
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی۔2016ء) : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں لیکن صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے اپنے کیے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور عوام کو سخت مایوس کیاہے۔ حکمران عوام کے تحفظ کے بجائے اپنے مفادات کو مستحکم کر رہے ہیں ، عوام حکمرانوں سے دریافت کرتے ہیں کہ پاکستان کے قومی ادارے روز بروز خسارے میں جا رہے ہیں، ان کے تجارتی ادارے کیسے ترقی پر گامزن ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے تیسرے اورآخری مرحلہ کے آغاز پرروہڑی خیرپور ،پڈعیدن ، نواب شاہ حیدر آباد و دیگر ریلوے اسٹیشنز پر بڑے استقبالی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسوں سے لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ممتاز حسین سہتو، عبدالحفیظ بجارانی،مولانا حزب اللہ جکھرو، ناظم صوبہ سندھ جمعیت صلاح الدین ، پریم یونین کے رہنماء حافظ سلمان بٹ ، خیرمحمدتنیوسمیت دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا ججز خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعظم
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.