آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، مزید 13بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

جمعہ 27 مئی 2016 19:51

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مزید 13بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے گئے۔ آئیسکو اعلامیہ کے مطابق سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آئیسکو کی ٹیمیں سر گر مِ عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے 13بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔

اسلام آباد سرکل کے علاقے بھارہ کہو سے 2، جی الیون سے 3،راولپنڈی سرکل کے علاقے کہوٹہ سے ایک جبکہ چکوال سر کل کے علاقے اظہر شہید سے 4 اورتلہ گنگ رورل سے تین بجلی چور پکڑے گئے۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس نئی آن لائن سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ صارفین اس ایس ایم ایس سر وس کے ذریعے بجلی چوری کی اطلاع کے علاوہ بجلی کی بندش ، لوڈشیڈنگ شیڈول، میٹر ریڈنگ ، میٹر کی خرابی ، ٹیرف سے متعلق معلومات ، عارضی کنکشن ، بل کی وصولی میں تاخیر ، زائد بلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات 8398پر میسج کر کے درج کرواسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :