یونیورسٹی روڈاور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ، کم مقدار پر 8 منیجر گرفتار
جمعہ 27 مئی 2016 19:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر یوٹی مغیث ثنا ء اللہ نے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ کر تے ہوئے کم مقدار میں پٹرول اور ڈیزل فروخت کر نے پے8 منیجرز کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی مغیث ثناء اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجمن صارفین سید بادشا ہ کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشن کی چیکنگ کی۔
اس دوران فلنگ سٹیشن میں پٹرول اور ڈیزل کی مقدار کو پیمانے کے زریعے چیک کیا گیاجس میں سے 8فلنگ سٹیشن اپنی مقرر مقدار سے کم فروخت کر رہے تھے جس پر افسران نے نہایت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے 8منیجرز کو گرفتار کر لیا ۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.