سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 27 مئی 2016 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی۔2016ء ) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں سبسڈی کے طریقہ کار کے لیے قانون کیوں نہیں بنایا جاتا۔ حکومت نے اربوں روپے انتظامی حکم سے جاری کرنے ہیں تو بجٹ پیش کرنا چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

کھاد کی سبسڈی پر فیصلہ محفوظ ، سبسڈی کے لیے قانون کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ برہم ، حکومت نے اربوں روپے انتظامی حکم سے جاری کرنے ہیں تو بجٹ پیش کرنا چھوڑ دے ، جسٹس قاضی فائز عیسی کے ریمارکس۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کا مثبت استعمال دیکھنا چاہتے ہیں ، تمام فیکٹریوں کی کھاد کے نمونوں کا کیمیائی ٹیسٹ کرایا جاتا جو کمپنی معیار پر پورا اترتی اس کی سبسڈی کی مد میں مالی معاونت کی جاتی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکومت دہائیوں سے سبسڈی تو دے رہی ہے لیکن اس کے طریقہ کار کے لیے قانون کیوں نہیں بنایا جاتا۔

متعلقہ عنوان :