تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے

جمعہ 27 مئی 2016 19:08

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے ہیں یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے بحرانی کیفیت روز بروز سنگین ہوتی جارہی ہے کرپشن ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف عوام کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کی ضرورت ہے حکومت کی جانب سے پیمرا کے ذریعے میڈیا کا گلگ گھونٹنے کی کوشش انتہائی تشویسناک ہیں حکومت متنازع انداز میں مقرر کئے جانے والے چیئرمین پیمرا البصار عالم کے ذریعے چینلز کو ہراساں کررہی ہے حکومت قومی خزانے س رقوم خرچ کرکے کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات کا رستہ روک رہی ہے حکومت کو پیمرا کے ذریعے آزاد میڈیا کا بازو مروڑنے کی بالکل اجازت نہین دیں گے۔

متعلقہ عنوان :