احسن اقبال اور ثناء اللہ کی ناراضگی ختم ، وفاقی وزیر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعلیٰ بلوچستان فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کرنے پر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے

جمعہ 27 مئی 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو منا لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء للہ زہری تلخ کلامی کے بعد اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے جس کے بعد وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کو منانے گئے جس کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی وزیر احسن اقبال بھی وہاں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بات کر کے معاملہ حل کر لیا ہے اور ثناء اللہ زہری کو تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سوئی منصوبے کے فنڈز کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر خزانہ بلوچستان اور صوبے کے دیگر ممبران اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اب وہ بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز کے معاملے پر وزیراعظم سے ہی بات کریں گے۔احسن اقبال نے نے ثناء اللہ زہری کو پیشکش کی کہ وہ اس معاملے پر ان کیساتھ الگ میٹنگ کر لیتے ہیں لیکن وہ نہ مانے اور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :