لاہور پریس کلب اور ویوز کول انڈسٹریز کے مابین ممبران کی بیٹیوں کی شادی پر ویوز کی ہر پراڈکٹ پر 10 ہزار روپے ڈسکاؤنٹ کا معاہدہ

جمعہ 27 مئی 2016 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) لاہور پریس کلب اور ویوز کول انڈسٹریزکے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پریس کلب ممبران صرف اپنی بیٹیوں کی شادی پر ویوز کی پراڈکٹ (فریج، ڈیپ فریزر اور اے سی) کی خریداری پر 10 ہزار روپے فی پراڈکٹ کی رعایت حاصل کر سکیں گے۔ معاہدہ پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور ویوز کول انڈسٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اے بٹ نے دستخط کئے ۔

اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ ممبران کی فلاح کیلئے کام کرناہمارا عزم ہے اور ہم پریس کلب کو ممبران کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنائیں گے، منتخب ہوتے ہی ممبران سے جو وعدے کئے گئے تھے انکی تکمیل جاری ہے اور ہم انشاء اللہ اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے خزانچی ظہیر احمد بابر، سینئر کونسل ممبر عمران احسان اور دیگر بھی موجود تھے۔

ویوز کول انڈسٹریز کی جانب سے فیض احمد فیض آڈیٹوریم کیلئے تین تین ٹن کے دو اے سے بھی دیئے گئے۔ ویوز کول انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اے بٹ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور اس کا معاشرے میں اہم کردار ہے، پریس کلب کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے صحافی برادری کیلئے گراں قدر خدمات پر پرویز اے بٹ کو پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا ، پریس کلب آمد پر انکی شکریہ ادا کیا اور انہیں پریس کلب کی یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :