سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے لاہور بار کے وفد کی ملاقات،رانگ پارکنگ کے خاتمے میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی

وفد کی ایوان عدل کے باہر رانگ پارکنگ کے خاتمے کی یقین دہانی ،ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مدداولین ترجیحات ہیں‘طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 27 مئی 2016 17:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ایوان عدل ،سیشن کورٹ اور دیگر عدالتوں کے باہر رانگ پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی صورتحال میں بہتری بارے اقدامات کے سلسلے میں لاہور بار کے وفدسے سی ٹی او آفس میں ملاقات کی ۔وفد میں لاہور بار کے صدر جہانگیر جوجہ ،سیکرٹری نعیم چوہدری ،شاہد نواز چیمہ اورایس پی سٹی محمد آصف صدیق ،ڈی ایس پی انارکلی ،انچارج انارکلی ،انچارج سکیورٹی انسپکٹر محمد سروراور فرخ بھی موجود تھے چیف ٹریفک آفیسرنے وفد کوکہا کہ ایوان عدل کے باہر رانگ پارکنگ کے مسئلے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آسکے انہوں نے کہا کہ پارکنگ کیلئے مزید جگہ بھی تلاش کی جائے تاکہ وکلاء اور شہریوں کو پارکنگ کرنے میں سہولت اور آسانی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

وفد سے تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک کی روانی، محفوظ سفرکو یقینی بنا نااورٹریفک قوانین کی بالا دستی قائم کر نا ہماری ترجیحات ہیں جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ وفدنے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی، کاوشوں کو سراہااور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سڑک پر سنگل لائن میں پارکنگ کی جائے کی جبکہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بھی نہایت ترتیب اور ذمہ داری سے کروائی جائے کی تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :