ایف سی کے شہداء کی قربانیوں سے بلوچستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا، آئی جی ایف سی

جمعہ 27 مئی 2016 16:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے کہا ہے کہ ایف سی کے شہداء کی قربانیوں سے بلوچستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا‘ ان کی قربانیوں پر فخر ہے، ہماری بقاء انہی کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں ایف سی کے شہداء کے لواحقین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 10 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اور اس جنگ کے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے کیونکہ ہماری بقاء انہی کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے بلوچستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا۔ ایف سی کے شہداء کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :