ٹینس میں پابندی کا شکار ماریہ شراپووا چاکلیٹ بیچنے لگیں

جمعہ 27 مئی 2016 16:35

ٹینس میں پابندی کا شکار ماریہ شراپووا چاکلیٹ بیچنے لگیں

شکاگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی ۔2016ء ) ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر عبوری پابندی بھگتنے والی روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے اپنے کاروبار پر دھیان دینا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

28سالہ روسی ساحرہ نے گزشتہ دنوں اپنے نام سے چاکلیٹ کی نئی رینج متعارف کروائی جس کے لیے تعارفی تقریب شکاگو میں منعقد کی گئی ،ورائٹی کی لانچنگ پر انہوں نے خصوصی فوٹو سیشن بھی کروایا ۔