پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 25 ارب 37کروڑ 43لاکھ 14ہزار روپے کی منظوری

جمعہ 27 مئی 2016 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی 2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر25 ارب 37 کروڑ 43 لاکھ14ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران کے علاوہ جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی بورڈ ، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی اور ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں جن2ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام (EPI) کیلئے 25 ارب31 کروڑ 25 لاکھ 90 ہزار روپے اور لاہور میں قائم کردہ ڈرگس ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بین الاقوامی سطحی معیار کے مطابق بنانے کیلئے آئی ایس او 17025-2005 سرٹیفکیشن کی تیاری کے سلسلہ میں ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 6 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :