نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیا

وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا

جمعہ 27 مئی 2016 15:03

نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیانجی ٹی وی کے مطابق شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے دو سے تین منصوبے وزارت داخلہ کو دیئے جائیں گے ‘ وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے شہریوں کو ایک بار پھر فنگر پرنٹس دینا ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں آکر فنگر پرنٹس دینا ہونگے، جبکہ تصدیق کا عمل بیک وقت اور مرحلہ وار شروع کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں ۔ نادرا ذرائع نے بتایا کہ نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا عرصہ درکار ہو گا جن شناتختی کارڈز کی تصدیق نہیں ہو گی وہ کینسل کر دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :