چند سالوں میں ترقیاتی بجٹ دفاع اور قرضوں کی ادائیگی سے زیادہ ہو گا ‘احسن اقبال

جمعہ 27 مئی 2016 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند سالوں میں ترقیاتی بجٹ دفاع اور قرضوں کی ادائیگی سے زیادہ ہو گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریگی ‘ ملک کو نالج اکنامی بنانے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ 5.5 فیصد تھا جو 4.7 فیصد رہا ‘ چند سالوں میں ترقیاتی بجٹ دفاع اور قرضوں کی ادائیگی سے زیادہ ہو گا۔احسن اقبال نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو سوئی کے منصوبوں کے لئے پیکج دینے کو تیار ہیں، تاہم وہ منصوبے بھی تو پیش کریں ۔ اے پی سی سی اجلاس کی کاروائی نماز جمعہ کے بعد دوبارہ شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :