نوشہرہ ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ‘ 35مشتبہ افراد گرفتار ‘ بھاری اسلحہ برآمد

جمعہ 27 مئی 2016 15:02

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) نوشہر ہ سٹی اور کینٹ کے علاقوں خویشگی پایا ن خویشگی بالاڈیر کٹی خیل حکیم آباد میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں35 مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے مطابق سیکورٹی فورسز ،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں لیڈیز پولیس،بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں نے حصہ لیا ‘ٹارگٹڈ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 35 مشتبہ افراد سمیت 13 اشتہاری ملزمان، 4 غیرقانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 8 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے۔

20 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ‘ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :