عجمان: غیر ملکی نوجوان نے وطن واپسی کے لیئے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

جمعہ 27 مئی 2016 15:01

عجمان: غیر ملکی نوجوان نے وطن واپسی کے لیئے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ..

عجمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مئی 2016ء) : عجمان پولیس نے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے ،جس نے پولیس کی چھ گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک 19سالہ ایشیائی نوجوان کے ہاتھوں عجمان پولیس اسٹیشن ہیڈ کوارٹر میں کھڑی چھ گاڑیوں کے شیشےتوڑنے کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے موقعہ ایشیائی نوجوان کو پارکنگ لاٹ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

توڑی جانے والی گاڑیوں میں ” کیا ریو، نسان پیٹرول،لیکسس، شیورلیٹ، شامل ہیں۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ اور اسکا کہنا ہے کہ اس نے ایسا وطن واپس جانے کے لیئے کیا ہے۔ ملزم کے آجر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کا دماغی توازان ٹھیک نہیں ہے ،اور وہ کئی دن تک کا م پر بھی نہیں آتا تھا۔ اور اس کے رویئے کو کنٹرول بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔پولیس نے اس کا کیس ماہر نفسیا ت کے پاس بھیج دیا جہاں اسکا علاج کیاجائے گا۔

عجمان: غیر ملکی نوجوان نے وطن واپسی کے لیئے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ..

متعلقہ عنوان :