پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبر نہیں ہوئی ‘ اعتزاز احسن

جمعہ 27 مئی 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے ‘ ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کئے گئے تو پھر ہماری وزیر اعظم کا نام نکالنے کی پیشکش موجود نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کے اہل خانہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے، مریم نوازاورحسین نوازسے تحقیقات میں وزیراعظم کا نام شامل ہوجاتا ہے اس لئے اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی۔

اعتزازاحسن نے ٹرمز آف ریفرنس سے متعلق کہا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی کہ اگرنواز شریف کا نام نکالنا ہے تو اس کے لیے تیارہیں لیکن اگر ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کیے گئے تو پھرہماری پیشکش بھی موجود نہیں ہوگی۔