دھک دھک گرل نے کردی اپنی پہلی پروفائل وڈیو اپلوڈ

جمعہ 27 مئی 2016 14:55

دھک دھک گرل نے کردی اپنی پہلی پروفائل وڈیو اپلوڈ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء)دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے فیس بک پر اپنی پہلی پروفائل وڈیو اپلوڈ کردی۔مادھوری ڈکشٹ بالی وڈ انڈسٹری کا وہ نام ہیں جن کے سبھی مداح ہیں، شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو ان کا پرستار نہ ہو۔اس بات کا اندازہ ان کے فیس بک فین پیج سے لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی شخص ایسا نہیں جو ان کی تعریف نہ کرے۔ اداکارہ نے ایک روز قبل اپنے فیس بک فین پیج پر اپنی پہلی پروفائل وڈیو اپلوڈ کی ہے۔ مادھوری نے یہ فیس بک فیچر پہلی بار استعمال کیا ہے،اس 6 سیکنڈ میں اداکارہ اپنا سنگھار کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ان کی اس پروفائل ویڈیو کو 77 ہراز لوگ لائیک جبکہ 2726 لوگ شئیر کر چکے ہیں۔