اینی میٹڈ فلم " دی لٹل پرنس " کا نیا ٹریلر ریلیز جاری کر دیا گیا

جمعہ 27 مئی 2016 14:47

اینی میٹڈ فلم " دی لٹل پرنس " کا نیا ٹریلر ریلیز جاری کر دیا گیا

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء ) فرانس کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم "دی لٹل پرنس" کا نیا ٹریلر آگیا۔ ہدایتکار مارک اوس برن کی یہ فلم 1943 کے مشہور ناول "دی لٹل پرنس " سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے ایک بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو کسی خطے کا شہزادہ ہے۔ فلم میں جیمز فرینکو ، بنیشیو ڈیل تورو اور ریچل میک ایڈمز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس انتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :