ہم جنس پرستی ہم جنس پرست افراد کا بنیادی حق ہے‘ سونم کپور

جمعہ 27 مئی 2016 14:42

ہم جنس پرستی ہم جنس پرست افراد کا بنیادی حق ہے‘ سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور اکثر اوقا ت انسانی حقوق کے ساتھ ہم جنس پرست افراد کے حقوق کی حمایت کرتی نظرآتی ہیں ۔ اداکارہ نیگزشتہ شام کشش ممبئی انٹرنیشنل قوئیر فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستی ہم جنس پرست افراد کا بنیادی حق ہے۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہم جنس پرست افراد کے حقوق کی حفاظت کی حامی رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود ہم جنس پرست افراد کے حقوق کیلئے کام کرنے والے سر ایان مکلین کا کہنا تھا کہ وہ انڈین پینل کوڈ سے دفعہ 377کی منہائی کیلئے کوشاں ہیں ۔ واضح رہے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ377کے تحت ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ انکے خیال کے مطابق اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون ہم جنس پرست ہے یا کون نہیں فرق صرف اس بات سے پڑتا ہے کہ کوئی کس رشتے میں رہ مطمئن ہے کیونکہ یہ فطری عمل ہیں

متعلقہ عنوان :