سلمان خان ، شاہ رخ خان سے بڑا اداکار ہے‘رام گوپال ورما

جمعہ 27 مئی 2016 14:42

سلمان خان ، شاہ رخ خان سے بڑا اداکار ہے‘رام گوپال ورما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر اوقات شہہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں ۔حال ہی جب انسے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خا ن بڑے اداکار ہیں یا دبنگ ستار سلمان خان ؟ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ سلمان خان شاہ رخ خان سے کہیں بڑے سٹار ہیں ۔

(جاری ہے)

رام گوپال ورما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ بڑا سٹار وہی ہوتا ہے جس کی فلمیں ذیادہ بزنس کرتی ہیں ، اب چونکہ دونوں ستاروں کی گزشتہ فلموں میں سلمان خان کی فلموں نے ذیادہ کامئی کی ہے تو اس فرق صاف ظاہر ہے ۔ واضح رہے چند روز قبل رام گوپال ورما کی جانب سے شاہ رخ خان کو میگا سٹار کا خطاب دیا گیا تھا تاہم اب انکی نظر میں وہ سلمان خان سے بھی کم پائے کے اداکار قرار پا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :