سلطان میں سب سے ذیادہ مشکل کام لنگوٹ باندھنالگا‘ سلمان خان

جمعہ 27 مئی 2016 14:42

سلطان میں سب سے ذیادہ مشکل کام لنگوٹ باندھنالگا‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) سپر سٹار سلمان خان اگرچہ اپنی بیشتر فلموں کی عکسبندی کے دوران شرٹ اتارنے میں دیر نہیں لگاتے تاہم انکا کہنا ہے کہ انھیں سلطان کی شوٹنگ کے دوران لنگوٹ باندھنا میں سب سے ذیادہ مشکل پیش آئی ۔ واضح رہے دبنگ سٹاران دنوں اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

یش راج بینر تلے تیار کی جانے والی سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے ۔

سلمان خان نے فلم کے پہلے ٹریلر کی لانچ تقریب میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پہلی مرتبہ آن سکرین لنگوٹ پہن کر اداکاراں کی مشکلات کا اندازہ ہوا کہ وہ کس طرح اس قدر مختصر لباس زیب تن کر کے عکسبندی میں حصہ لیتی ہوں گی ۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے لنگوٹ پہن کر سلطان کی شوٹنگ میں حصہ لیا تو کم بیش 5,000نفوس نے انھیں اس حالت میں دیکھا جس پر وہ جذباتی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :