سلمان کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں علی عباس ظفر

جمعہ 27 مئی 2016 14:33

سلمان کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں علی عباس ظفر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) فلمساز علی عباس ظفر اپنی فلم ”سلطان“ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں۔علی عباس ظفر نے سلمان خان کو لے کر فلم سلطان بنائی ہے آدتیہ چوپڑا کی ہدایت والی اس فلم میں انوشکا شرما کا بھی اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

علی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے بے حد خوش ہیں اور اسے اپنی خوش قسمتی مان رہے ہیں کہ انہیں سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا "مجھے بے حد خوشی ہے کہ مجھے سلمان سر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔وہ کافی تجربہ کار ہیں اور اس معاملے میں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔