تعلق اپنی جگہ ،لیکن آریان خان کو فی الحال سپر سٹار نہیں دیکھنا چاہتا‘ کرن جوہر

جمعہ 27 مئی 2016 14:33

تعلق اپنی جگہ ،لیکن آریان خان کو فی الحال سپر سٹار نہیں دیکھنا چاہتا‘ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) معروف بولی ووڈ فلمسازکرن جوہر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ قریبی تعلقات اپنی جگہ ابھی وہ ان کے بیٹے آریان خان کو فلم انڈسٹری کا حصہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ کرن جوہر نے لندن میں اپنی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو فلم سٹار کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کا کہناتھا کہ آریان اور ان کی بہن سوہانا میرے سامنے پلے بڑھے ہیں ۔ علا وہ ازیں شاہ رخ خان کے اہلخانہ کا میرے اور میرے خاندان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اس کے باوجود میں فی الحال آریان کو فلم انڈسٹری میں نہیں لاناچاہتا کیونکہ ابھی وہ اپنی تعلیم مکمل کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آریان کو اپنی پڑھائی مکمل کرنے کیلئے ابھی مزید چار سال کا عرصہ درکار ہے جس کی بنا پر وہ نہیں چاہتے کہ انکی پڑھائی میں کوئی خلل پیدا ہو۔کرن جوہر نے کہا کہ جب انھیں محسوس ہوگا کہ اب وقت آگیا ہے تو وہ آریان کو اپنی فلم میں لازما اداکاری کا چانس دیں گے