سرگودھا‘سینما مالکان نے رمضان المبارک میں سینما گھروں میں چلنے والی فلموں کے شو کے ٹائم تبدیل کردیئے

جمعہ 27 مئی 2016 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء)سینما مالکان نے رمضان المبارک میں سینما گھروں میں چلنے والی فلموں کے شو کے ٹائم تبدیل کردیئے ہیں سینما ذرائع کے مطابق پہلا شو دن 11 بجے ‘ دوسرا شو 3 بجے ہوگا جبکہ شام کا شو رمضان المبارک میں بند کردیا گیا ہے سینما گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء وقفہ کے دوران فرِوخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔