تھیٹر اسٹیج کی فنکارہ انعم خان کے جسم پر تیزاب پھینکنے والے ملزم نے عدالت سے 4جون تک عبوری ضمانت کروالی

اداکارہ انعم بھی اچانک منظر عام سے غائب

جمعہ 27 مئی 2016 14:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء)تھیٹر اسٹیج کی فنکارہ انعم خان کے جسم پر تیزاب پھینکنے والے ملزم نے عدالت سے چار جون تک عبوری ضمانت کروالی اداکارہ انعم بھی اچانک غائب ہو گی جس کی پویس کو خبر نہ ہو سکی ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی رانا افٹخار احمد نے بتایا کہ ملزم سعد کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے کے بعد ملزم نے مقامی عدالت سے چار جون تک عبوری ضمانت کروالی ہے ملزم نے گزشتہ روز اداکارہ پر اُس سے ناراضگی کے بعد تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے جسم کے مختلف حصے جل گئے تھے جسے ہسپتال داخل کروادیا گیا تھا اب پولیس کو معلوم ہوا ہے کے اداکارہ انعم ہسپتال سے غائب ہو گئی ہے ۔