پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں کہ مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے‘دعاعلی

جمعہ 27 مئی 2016 14:28

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں کہ مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے‘دعاعلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) فلمسٹار دعا علی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں کہ مدتوں میرا نام یاد رکھاجائے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں دعا علی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ شوبز میں ایسے تمام افراد کو موقع ملے جس میں ٹیلنٹ ہو۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں دعا علی نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ وہاں کسی کی مناپلی نہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا ،پاکستان مخالف بننے والی فلموں کا جواب بھی سفارتکاری کی طرح دینا چاہیے ،آج بھارتی عوام کے دلوں میں نفرت کا بیج بونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔