آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کو دولت کمانے کی مشین بنا لیا
جمعہ 27 مئی 2016 13:11
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) آئی سی سی نے20ٹونٹی کودولت کمانے کی مشین بنالیا،2018 میں ورلڈ ایونٹ کے انعقاد کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں آفیشل براڈکاسٹر کو منایا جارہا ہے، اس کی رضامندی پر سالانہ کانفرنس میں تجویز پر ووٹنگ ہوگی، حاصل ہونے والے 500 ملین ڈالر کی اضافی آمدنی سے ٹیسٹ ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے موجودہ براڈ کاسٹنگ معاہدے کی رو سے اگلا ورلڈ ٹونٹی 20 ایونٹ 2020 میں ا?سٹریلیا میں منعقد ہونا ہے، البتہ آئی سی سی اب 2018 اور2022 میں بھی محدود فارمیٹ کے میگاایونٹ کا انعقاد چاہتا ہے، براڈ کاسٹرز کو صرف ایک خدشہ ہے کہ بہت زیادہ ورلڈ ٹونٹی 20 ایونٹس سے آئی پی ایل کی مقبولیت میں کمی نہ آجائے، محدود ترین فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینے سے ٹیسٹ کرکٹ کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، البتہ اس حوالے سے آئی سی سی اپنا الگ ہی نقطہ نظر رکھتی ہے، رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ ایونٹ سے آئی سی سی کو 250 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی،اگر رواں فیوچر ٹورسرکل میں اضافی دو میگا ایونٹس منعقد ہوئے تو 500 ملین ڈالرز زیادہ حاصل ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.