جوبلی انشورنس دوسری رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، 38 کیوئسٹ شرکت کرینگے،محمدبلال ٹاپ سیڈ مقرر

جمعہ 27 مئی 2016 13:02

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) جوبلی انشورنس دوسری رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل ہفتہ سے موون پک ہوٹل میں شروع ہو گی۔ قومی چیمپئن محمد بلال کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے، بلال نے تین ماہ قبل منعقدہ 41 ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا تھا اور اس ٹورنامنٹ میں وہ مرکز نگاہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن(پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے 1 لاکھ 65 ہزار روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے ٹاپ 38 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے جنہیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں محمد بلال، ابوصیام، محمد نعمان اور بہادر خان، گروپ بی میں سہیل شہزاد، محمد افضل، این مارک اور محمد ثاقب، گروپ سی میں محمد آصف، افتخار خان، عبدالرحیم، محمد اعجاز اور مزمل خان، گروپ ڈی میں بابر مسیح، شاہد آفتاب، رمبیل گل، نادر میران اور حنین عامر، گروپ ای میں محمد سجاد، عبدالستار، خرم آغا، آصف ٹوبہ اور سعید خان، گروپ ایف میں شہرام چنگیزی، محمد فہیم، حارث طاہر، سلطان محمد اور عبدالرزاق، گروپ جی میں اسجد اقبال، محمد ماجد علی، شرجیل محمود، فرحان نور اور محمد جاوید جبکہ گروپ ایچ میں عبدالجاوید، عبدالقادر، عمران شہزاد، آکاش رفیق اور محمد جاوید انصاری شامل ہیں۔

ایونٹ 4 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔