یوئیفا یورو فٹ بال کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر 13 دن باقی

جمعہ 27 مئی 2016 13:00

یوئیفا یورو فٹ بال کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر ..

پیرس ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) یوئیفا یورو فٹ بال کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں، ایونٹ شروع ہونے میں 13 باقی رہ گئے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہسپانوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 15 ویں یوئیفا یورو کپ 2016 کا آغاز 10 جون سے فرانس میں ہوگا۔

ہسپانوی ٹیم مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے ایکشن میں نظر آئیگی۔

(جاری ہے)

10 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فرانس، رومانیہ، البانیہ اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں انگلینڈ، روس، ویلز اور سلواکیہ، گروپ سی میں جرمنی یوکرین، پولینڈ اور نادرن آئرلینڈ، گروپ ڈی میں سپین، جمہوریہ چیک، ترکی اور کروشیا، گروپ ای میں بیلجیئم، اٹلی، جمہوریہ آئرلینڈ اور سویڈن اور گروپ ایف میں پرتگال، آئس لینڈ، آسٹریا اور ہنگری شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کافائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :