یوم تکبیر چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعہ 27 مئی 2016 12:36

یوم تکبیر چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) یوم تکبیر چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کل ہفتہ سے شروع ہوگی۔ چمپئن شپ کے میچز پنجاب کے 12 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں تین ٹیمیں راولپنڈی، اٹک اور چکوال، گجرات میں گجرات ،جہلم اور منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ میں سیالکوٹ، ناروال اور گجرانوالہ، شیخوپورہ میں شیخوپورہ، حافظ آباد اور ننکانہ صاحب، لاہور میں لاہور کینٹ، قصور اور لاہور سٹی، ساہیوال میں ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ، سرگودھا میں سرگودھا، میانوالی اور خوشاب، فیصل آباد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چینوٹ، ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور، لیہ میں لیہ، جھنگ اور بھکر، ملتان میں ملتان، خانیوال اور وہاڑی جبکہ بہاولپور میں بہاولپور، لودھراں، رحیم یار خان، بہاول نگر شامل ہیں۔

چمپئن شپ کے میچز 28 مئی سے 30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ ہر زون سے ایک، ایک ٹیم دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ دوسرا راؤنڈ 25 جولائی سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔