مشہوہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوزے مورینو کو نیا منیجر مقرر کردیا

جمعہ 27 مئی 2016 12:31

مشہوہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوزے مورینو کو نیا منیجر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوز مورینو کو نیا منیجر مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین دن مسلسل مذاکرات کے بعد پرتگال سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ مورینو مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے منیجر کا عہدے سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے ‘مورینو کے ساتھ ممکنہ تین سالہ معاہدے کا باقاعدہ اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے کلب کے سابق منیجر لوئس وین گال کو ایف اے کپ میں کامیابی کے محض دودن بعد عہدے سے برطرف کیا گیا تھا ‘مانچسٹر یونائیٹڈ اور مورینو کے درمیان مذاکرات منگل کو شروع ہوئے تھے اور بالآخر جمعرات کو کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئے۔

مورینو اس سے قبل اسپین کے مشہور کلب ریال میڈرد، اٹلی کے انٹرمیلان، پورٹو کے علاوہ انگلش کلب چیلسی کے منیجر رہ چکے ہیں جہاں سے انھیں دسمبر میں برطرف کیا گیا تھا ‘مورینو کی تعیناتی کو کلب کے سابق کھلاڑیوں نے بھی سراہا تھا۔

(جاری ہے)

ریو فرڈیناڈ نے فیس بک پر اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جوز مورینو کو دنیا کے سب سے بڑے کلب کے منیجر بننے پرمبارک ہو۔مشہور فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووک کے مطابق مورینو ہی وہ شخص ہیں جو کلب کو دوبارہ بلندیوں پر لے جائیں گے ‘مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جوز مورینو سے معاہدے کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ۔