نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 27 مئی 2016 12:31

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزرواں برس نومبرمیں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر کو کرائسٹ چرچ ‘ دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 نومبر ہملٹن میں کھیلا جائیگا اس کے علاوہ 18-2017 کے کرکٹ سیزن میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے، جس کی میزبانی بھی کیویز ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :