شادی کے بعد بھی ہم اچھے دوست ہیں،بپاشا اور کرن

جمعہ 27 مئی 2016 12:14

شادی کے بعد بھی ہم اچھے دوست ہیں،بپاشا اور کرن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کو بمشکل ایک مہینہ ہی ہوا ہے لیکن دونوں کے انسٹا گرام اور ٹوئٹ میسجز اور تصاویر سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ پاکر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں بپاشا باسو نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اور کرن سنگھ شادی کے بعد بھی بہت اچھے دوستوں کی طرح ہیں۔شادی سے پہلے ان کے درمیان جو ہم آہنگی تھی وہ برقرار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہمارے اس تعلق میں مزید پختگی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :