اداکارہ ثناء جاوید عامر محی الدین کی رومانوی فلم سے ڈیبیوکرنے جا رہی ہیں

فلم میں میرا کردار ایک سرپرائز ہے اور میں چاہتی ہوں مداح اس کا انتظار کریں‘اداکارہ

جمعہ 27 مئی 2016 12:14

اداکارہ ثناء جاوید عامر محی الدین کی رومانوی فلم سے ڈیبیوکرنے جا رہی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)پاکستانی ڈرامے ”پیارے افضل“ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید بہت جلد ہدایت کار عامر محی الدین کی رومانوی فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ ہدایت کار کا کہنا تھا ’یہ موسیقی پر مبنی فلم ہے جس میں کلاسیکی قوالی اور پاپ میوزک کو پیش کیا جائے گا، ساتھ میں رومانوی کہانی بھی اس میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی اختر قیوم کی تحریر ہے جس کی شوٹنگ اگست میں شروع کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اب تک صرف ثنا کا نام سامنے آیا ہے۔ثنا کا اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا ’فلم میں میرا کردار ایک سرپرائز ہے اور میں چاہتی ہوں مداح اس کا انتظار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے، کیوں کہ یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے اس لیے وہ اس میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔