جدہ:پولیس اہلکارنے بزرگ شہری کی مددکر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

جمعہ 27 مئی 2016 11:51

جدہ:پولیس اہلکارنے بزرگ شہری کی مددکر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مئی 2016ء) : سعودی عرب کی پولیس کے اپنے شہریوں اور غیر ملکی افراد کے لیئے ہمدردانہ رویوں کی مثالیں عام ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں سعودی پولیس اہلکار نے ایک عمر رسیدہ بزرگ شہری کو اسکی گاڑی میں 150کلومیٹر کا فاصلہ تہہ کر کے گھر چھوڑا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس اہلکار نے ایک کار کو النبانیہ کے علاقے میں روکا جسے ایک بزرگ شہری چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار نے دیکھا کہ بزرگ شہری کو نظر کمزور ہو نے کی وجہ سے کا ر چلانے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔تو اسی لمحے پولیس اہلکار نے بزرگ شہری کی کا ر خود چلا کر اسے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد پولیس اہلکار نے 150کلومیٹر کا فاصلہ تہہ کر کے بزرگ شہری کو ااسکے گھر چھوڑا۔ اہلکار نے بزرگ شہری کے گھر پہنچ کر اس کے بیٹوں کو تنبیعہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو ورنہ بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔ بزرگ شہری کے بیٹوں نے کہاکہ ہم نے انہیں منع کیا تھا۔ کہ اگر آپ نے جانا ہے تو ڈرائیور کو ساتھ لے جائیں، لیکن انہوں نے جب موقع ملا خو دہی گاڑی نکالی اور چل پڑے ۔

متعلقہ عنوان :