پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 64کروڑ 69لاکھ روپے جاری

جمعہ 27 مئی 2016 11:50

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 64کروڑ 69لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 68کروڑ 11لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے مانسہرہ میں سوئی گیس کیلئے 33کروڑ 22لاکھ ، جیولوجیکل سروے پاکستان کیلئے 25کروڑ ، بلوچستان میں کول پروگرام کیلئے 60لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔